خیبربختونخوا نگران کابینہ کے اہم فیصلے،ہسپتالوں کے بورڈز تحلیل ، رمضان پیکج کا اعلان بھی کر دیا گیا،

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے تدریسی ہسپتالوں کے بورڈز آف گورنرز تحلیل کر دئے

مارچ 17, 2023 - 15:38
مارچ 26, 2023 - 20:24
 0  23
خیبربختونخوا نگران کابینہ کے اہم فیصلے،ہسپتالوں کے بورڈز تحلیل ، رمضان پیکج کا اعلان بھی کر دیا گیا،
نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

خیبر پختونخوا حکومت نے ٹیچنگ ہسپتالوں کے بورڈز آف گورنرز تحلیل کرنے کا فیصلہ کیاہے، حکومت نے رمضان المبارک کے دوران مستحقین کو مفت آٹا دینے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

یہ فیصلے گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے۔ جس کی صدارت نگران وزیر اعلٰی محمد اعظم خان نے کی۔ اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کاکاخیل نے میڈیا کو بتایا کہ  صوبے کے نگران کابینہ نے دس میڈیکل اینڈ ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس کے قائم   بورڈ آف گورنرز کو مرحلہ وارختم کرنے کی منظوری دیدی ہے ،

پہلے مرحلے میں چئیرمین بورڈ آف گورنر لیڈی  ریڈنگ ہسپتال ڈاکٹر نوشیروان برکی کو ہٹایا جائے گا، نئے بورڈ کی تشکیل کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔

نگران وزیراطلاعات نے الزام عائد کیا کہ تمام ہسپتالوں کے  بورڈ آف گورنرز کو سیاسی بنیاد پر تشکیل دیا گیا تھا۔ جسے ختم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا لیکشن کمیشن نے مینڈیٹ دیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر کیے گئے تعیناتی کو ختم کیا جائے۔

ان کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا  میں کوئی نیوٹرل سسٹم نہیں ، سب پی ٹی آئی کا ون سائڈ سسٹم چل رہاہے، جب یہاں نیو ٹرل سسٹم ہی نہیں پھر شفاف انتخابات کیسے کروائیں گے،

انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں کو آٹا مفت دیاجائیگا۔ اس سلسلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ڈیٹا پر عمل کیا جائیگا۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow

Editor Hello its Today's Pakistan