علی مسجد خیبر میں دھماکہ ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے۔

ایڈیشنل ایس ایچ او نے چند افراد کو تلاشی کےلیے آواز دی، تلاشی دینے کے بجائے خودکش حملہ آور مسجد کی جانب بھاگا۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او خودکش حملہ آور کے  پیچھے  مسجد کے اندر چلا گیا

جولائی 25, 2023 - 21:33
فروری 13, 2024 - 19:56
 0  22
علی مسجد خیبر میں دھماکہ ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے۔
علی مسجد اور شہید ایڈیشنل ایس ایچ او

خیبر کے علاقے علی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے ہیں۔ تھانہ علی مسجدایس ایچ او گل ولی کے مطابق دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوئے۔

چیف کیپیٹل پولیس  پشاور کے مطابق مشکوک افراد کی اطلاع پر ایڈیشنل ایس ایچ او نے چند افراد کو تلاشی کےلیے آواز دی، تلاشی دینے کے بجائے خودکش حملہ آور مسجد کی جانب بھاگا۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او خودکش حملہ آور کے  پیچھے  مسجد کے اندر چلا گیا  تو  حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔

سی سی پی او پشاورکا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈا پور  کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جمرود میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خود کش حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی، ایڈیشنل ایس ایچ او نےحملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے میں مسجد شہید ہوگئی ہے، جبکہ اسکے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow

Editor Hello its Today's Pakistan