بین المدارس سپورٹس مقابلے اختتام پذیر ، ضلع مہمند کے کھلاڑیوں نے میلہ لوٹ لیا،

ضلع مہمند کے کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے والی بال اور قراء ت مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے میلہ لوٹ لیا، سیکرٹری سپورٹس کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

جون 24, 2023 - 15:32
 0  37
بین المدارس سپورٹس مقابلے اختتام پذیر ،  ضلع مہمند کے کھلاڑیوں نے میلہ لوٹ لیا،
پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور میں جاری انٹر مدارس گیمز اختتام پذیر ہوگئی، ضلع مہمند کے کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے والی بال اور قراء ت مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے میلہ لوٹ لیا، سیکرٹری سپورٹس کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ،ڈائریکٹراپریشن عزیز اللہ،اے ڈی ایڈمن عمران اللہ،اے ڈی سپورٹس راحید گل، ایوب خان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد آفریدی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ومیڈیا فوکل پرسن اعوان حسین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں،ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیر اہتمام طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پر منعقد ہ فٹبال فائنل میں ضلع خیبر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سب ڈویژن کوہاٹ کو 6-5 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی، قراء ت مقابلوں میں ضلع مہمند کے قاری محمد احسان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ضلع خیبر کے قاری محب اللہ نے دوسری اور ضلع کرم کے جہانزیب علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر مولاناسلیمان فدا، قاری عبدالشکور اورقاری راحت باز نے ججز کے فرائض انجام دیئے
پی ایس بی جمنازیم ہال میں منعقدہ والی فائنل میں ضلع مہمند نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سب ڈویژن پشاور کو تین دو سے شکست دیدیرسہ کشی فائنل میں  باجوڑ نے نارتھ وزیر ستان کو تین صفر سے ہراکر پہلی پوزیشن حاصل کی، اسی طرح اسلامیہ کالج گراؤنڈ پر منعقد ہ کرکٹ فائنل میں سب ڈویژن پشاور نے باجوڑ کو 8 وکٹوں سے ہراہا باجوڑ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 72 رنز بنائے جس میں عبدالرحمان نے18، وقاص15 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے سب ڈویژن پشاور کی طرف سے ساجد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں سب ڈویژن پشاور نے دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کیا اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پروفیسر گل مجید خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس پیر عبداللہ شاہ اسلامیہ کالج ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی، اے ڈی سپورٹس راحید گل ملاگوری سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں،انٹر مداس اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس کپٹن(ر) مشتاق احمدنے کہا کہ مدارس گیمز کا مقصد مدارس کے طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کیونکہ کھیل کود ذہنی اور جسمانی نشونما کے لئے بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام تاثر تھا کہ مدارس کے طلباء کھیل کود میں دلچسپی نہیں لیتے جو کہ ان گیمز میں کثیر تعداد میں طلباء کی شرکت نے یہ ثابت کردیا کہ مدارس کے طلباء کسی سے کم نہیں اور تعلمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علماء کرام کا مشکور ہوں جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا سیکرٹری سپورٹس نے کہا کہ مدارس کے طلباء کو دوسرے اداروں کے بچوں کی طرح بنیادی سہولیات میسر ہوگی اور مستقبل میں بھی بین الامدارس گیمز کا انعقاد کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کی طرح صوبے کے دیگر مدارس کے طلباء کے لئے بھی گیمز کا انعقاد کیا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow

Editor Hello its Today's Pakistan