جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلٰی مقرر، گورنر نے سمری کی منظوری دیدی۔

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے لیے سابق وزیر اعلیٰ محمود اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی  نے وزیراعلیٰ ہاؤس  پشاور میں باضابطہ ملاقات کی ۔

نومبر 12, 2023 - 15:34
فروری 13, 2024 - 20:07
 0  10
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلٰی مقرر، گورنر نے سمری کی منظوری دیدی۔
سید ارشد حسین شاہ (فائل فوٹو)

    پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے نئے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کی تقرری کی سمری پر دستخط کرکے انہیں نگران وزیر اعلیٰ مقرر کردیا ہے۔ 

    خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان گزشہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ جس کے بعد نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے لیے سابق وزیر اعلیٰ محمود اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی  نے وزیراعلیٰ ہاؤس  پشاور میں باضابطہ ملاقات کی ۔

    جس میں  نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوا اور ان کا نام منظوری کے لیے گورنر خیبرپختوخوا کو بھیجا گیا تھا۔ 

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے تجویز کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا تھا۔

    نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے 3 دن میں دونوں رہنماؤں کو ایک نام فائنل کرنا تھا۔

    جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا تعلق ابیٹ آباد سے ہے، وہ چیف جج سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں اور خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کا حصہ بھی تھے۔

    یاد رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

    آپ کا ردعمل کیا ہے؟

    like

    dislike

    love

    funny

    angry

    sad

    wow

    Editor Hello its Today's Pakistan