بھٹو کی بیٹی پر مقدمات بنانے والے کی بیٹی کے ساتھ وہی کچھ ہوا۔ بلاول کا پشاور میں خطاب

ہم نے خان صاحب کو بھی کہا کہ انتقام کی سیاست نہ کرو اور ہر کسی پر چور چور کا الزام نہ لگاؤ اور آج خود عمران خان پر چور کا الزام لگ چکا،

جنوری 27, 2024 - 19:08
فروری 13, 2024 - 20:30
 0  5
بھٹو کی بیٹی پر مقدمات بنانے والے کی بیٹی کے ساتھ وہی کچھ ہوا۔ بلاول کا پشاور میں خطاب
بلاول بھٹو زرداری پشاور میں جلسہ سے خطاب کر رہے ہیں۔

پشاور(ویب ڈیسک)پاکستان  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریبوں، پسماندہ طبقے کی جماعت ہے۔
پشاور حیات آباد میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل جس نے بھٹو کی بیٹی پر مقدمات بنائے خود اس کی بیٹی کیساتھ بھی وہی کچھ ہوا،
میں مخالفوں کی بیٹیوں کو جیلوں میں نہیں ڈالوں گا، آج جو کچھ آپ کررہے ہیں کل وہی آپ کیساتھ ہوگا۔
پشاور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایسے مفت اور معیاری ہسپتال قائم کریں گے جہاں رقم کی پریشانی نہیں ہوگی، وہاں ہر مرض کا مفت علاج ہوگا اور یہ کام میں نے سندھ میں کرکے دکھایا ہے جہاں دوا، چیک اپ، علاج اور ٹیسٹ سب کچھ مفت ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ کوئی بھوکا نہ رہے اس کیلئے یوسی کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کیا جائے گا،
بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نفرت، تقسیم اور انتقام کی سیاست نہیں کروں گا، سیاسی مخالفوں کی بیٹیوں اور بہنوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں نہیں ڈالوں گا،
سیاسی مخالفین سن لیں آج جو کچھ آپ کررہے ہیں وہی کل آپ کے ساتھ ہوگا، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری پر جعلی مقدمات بنائے گئے کارکنوں پرتشدد کیا گیا،
انہوں نے کہا کہ عورت کی حکمرانی کو نامنظور کہہ کر رد کیا، پھر اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ان کیساتھ بھی وہی کچھ ہوا جو انہوں ںے کیا، جنہوں نے بھٹو کی بیٹی پر ظلم کیا خود اس کی بیٹی کیساتھ وہی ہوا۔
بلاول نے کہا کہ ہم نے خان صاحب کو بھی کہا کہ انتقام کی سیاست نہ کرو اور ہر کسی پر چور چور کا الزام نہ لگاؤ اور آج خود عمران خان پر چور کا الزام لگ چکا،
عمران خان کہتا تھا سب کو جیل میں ڈالوں گا اور آج خود جیل میں ہے، کہتا تھا میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا آج وہ کہتا ہے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جیل میں احساس ہوا ہوگا کہ حکومت ایسے نہیں چلتی مگر ہم واحد جماعت ہیں کہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کریں گے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow

Editor Hello its Today's Pakistan