ڈبلیو ایس ایس پی میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف، تحقیقات میں معاملات سامنے آگئے،

ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین بیرون منتقل ہوگئے ہیں۔ لیکن یہاں ان کی حاضری لگتی ہے۔ انکشاف

نومبر 1, 2023 - 10:50
فروری 13, 2024 - 20:32
 0  8
ڈبلیو ایس ایس پی میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف، تحقیقات میں معاملات سامنے آگئے،

پشاور(ویب ڈیسک) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور(ڈبلیو ایس ایس پی) میں بھوت ملازمین کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے  تحقیقات  میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے ۔  یہ بھی انکشاف ہواہے کہ ادارے کے کچھ ملازمین بیرون ملک ملازمت کر رہے ہیں۔ اور یہاں تنخواہ بھی وصول کر رہے ہیں۔ تحقیقات کے بعد پشاور کے شاہی کھٹہ پر ڈیوٹی دینے والے درجنوں ملازمین کے تبادلے اور تقرریاں کر دی گئی ہیں  مختلف خلیجی ممالک میں جانے والے ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی شاہی کھٹہ پرتعینات بعض ملازمین خلیجی ممالک منتقل ہو چکے ہیں
تاہم ان کی حا ضری یہاں پر لگائی جا رہی ہے۔ جس کا نوٹس لیتے ہو ئے زونل حکام نے ان کی پشت پناہی کرنے والے بعض ذمہ داران کے تبادلے بھی کر دیئے، ڈبلیو ایس ایس پی میں بھوت ملازمین کے خلاف کاروائی کے لئے ان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے،بغیر این او سی بیرون ممالک جانے والے ملازمین کے خلاف بھی کاروائی شروع کر دی گئی ہیں،دوسری جانب بھوت ملازمین کیخلاف کمپنی کی تحقیقات کیخلاف کئی ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور کئی ماہ سے غائب ملازمین کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow

Editor Hello its Today's Pakistan