پشاور ڈویڑن سائیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ,سید اظہر علی شاہ چیئرمین منتخب

افتخار احمد اعوان صدر‘ طیفور زرین جنرل سیکرٹری ہوگئے۔

مئی 13, 2023 - 17:00
 0  33
پشاور ڈویڑن سائیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ,سید اظہر علی شاہ چیئرمین منتخب
سائیکلنگ ایسوسی یاشن پشاور

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے اس سلسلے میں اجلاس گزشتہ روز طہماش خان فٹبال سٹیڈیم میں ریجنل سپورٹس آفس میں زیر نگرانی آر ایس او ذاکر خان منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں سید اظہر علی شاہ چیئرمین‘ افتخار احمد اعوان صدر‘ طیفور زرین جنرل سیکرٹری‘ سید شایان علی شاہ سینئر نائب صدر‘ نعمان رؤف‘ راشد اقبال‘ نثار احمد اور نازیہ خان نائب صدور‘سلمان سہیل خان خزانچی‘ محمد بلال‘مراد علی‘ عباد اللہ‘ احد مرتضیٰ اور سرمد شباب ایسوسی ایٹ سیکرٹریز جبکہ محمد حسن انفارمیشن سیکرٹری منتخب کر لئے گئے‘اجلاس میں کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد ار طیفور زرین نے بحیثیت آبزور بھی شرکت کی‘اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ سائیکلنگ کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے اور کھلاڑیں کو آگے آنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں گے‘انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں انہیں مواقع ملنے کی ضرورت ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پشاور میں ویلوڈرم کا منصوبہ جو کئی برس سے زیر التواء ہے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ ہمارے سائیکلسٹ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کرسکیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow

Editor Hello its Today's Pakistan