چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کا  مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ، مختلف سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا .

منصوبے پر دریائے سوات کا رخ موڑنے کیلئے ڈائی ورشن سسٹم موجودہ لوفلو(Low flow) موسم کے دوران مکمل کیاجائے۔ چیئرمین واپڈا کی کنٹریکٹر کو ہدایت مہمند ڈیم کی تکمیل2026ء میں شیڈول ہے، 1.2ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، 800میگا واٹ سستی پن بجلی بھی پیدا ہوگی

نومبر 8, 2023 - 17:31
فروری 13, 2024 - 20:03
 0  9
چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کا  مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ، مختلف سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا .
چیئرمین واپڈا مہمند ڈیم تعمیراتی کام کا جائزہ لے رہے ہیں

پشاور(ویب ڈیسک)  چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے خیبر پختونخو اکے ضلع مہمندمیں دریائے سوات پر زیر تعمیر مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سپل وے اور ڈائی ورشن ٹنلزسمیت پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس وقت ان سائٹس پر کھدائی، مظبوطی اور کنکریٹ کا کام بیک وقت جاری ہے۔
چیئرمین نے اپنے دورے میں مہمندڈیم پراجیکٹ پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی۔  جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹرمہمند ڈیم پراجیکٹ، سنیئر آفیسرز کے علاوہ کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔ چیئرمین واپڈا کو ریور ڈائی ورشن ٹنلز، سپل وے کی کھدائی اور کنکریٹنگ، پراجیکٹ کالونی اور پراجیکٹ ایریا میں سڑکوں کی تعمیرسے متعلق بتایا گیا۔ اجلاس میں مین ڈیم کی تعمیر کے لیے درکار میٹریل کی دستیابی کی غرض سے کیے گئے اقدامات، عارضی(Starter) ڈیم کے ڈیزائن اور ریور ڈائی ورشن کی ٹائم لائنز کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ ڈائی ورشن سسٹم کی ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل کے لیے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔ ڈائی ورشن سسٹم کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کٹریکٹر کو ہدایت کی کہ دریائے سوات کی ڈائی ورشن، پانی کے کم بہاؤ(Low flow season) کے موجودہ موسم کے دوران یقینی بنائی جائے اور اس مقصد کے لیے درکار اضافی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
    مہمند ڈیم، واپڈا کے آٹھ زیرِ تعمیر بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ آٹھ منصوبے2024ء سے2028-29 ء کے درمیان مرحلہ وار مکمل ہونگے اور ان کی تکمیل سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 10 ملین ایکٹر فٹ اور پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں تقریباً 10 ہزار  میگا واٹ اضافہ ہوگا۔
    مہمند ڈیم کی تکمیل 2026 ئمیں شیڈول ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1.29 ملین ایکڑ فٹ ہے جس سے 18  ہزار 233  ایکڑ نئی اراضی سیراب ہوگی۔ اس کے علاوہ پہلے سے زیرِکاشت ایک لاکھ 60  ہزار ایکڑ اراضی کے لیے بھی اضافی پانی دستیاب ہوگا۔ منصوبے سے پشاور شہر کو روزانہ300 ملین گیلن پینے کا پانی بھی فراہم کیا جا سکے گا۔ مہمند ڈیم پراجیکٹ کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت800 میگاواٹ ہے۔ اس منصوبے سے نیشنل گرڈ کو ہر سال تقریباً 2   ارب86 کروڑ یونٹ ماحول دوست اور کم لاگت پن بجلی مہیا کی جائے گی۔
٭٭٭

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow

Editor Hello its Today's Pakistan