سائیفر کیس ،چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست ضمانت مسترد

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

اکتوبر 28, 2023 - 14:34
فروری 13, 2024 - 19:53
 0  9
سائیفر کیس ،چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواست مسترد کر دی، عدالت نے اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
سائفر کیس سننے والی خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس کا ٹرائل روکنےکی درخواست مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنےکے خلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئےکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow

Editor Hello its Today's Pakistan