جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی مہم شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔ عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰن

اسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔  عمران خان نےکنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب  

جولائی 20, 2023 - 17:18
فروری 17, 2024 - 13:05
 0  68
 جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی مہم  شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔  عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰن
مولانا فضل الرحمٰں خطاب کر رہے ہیں۔

جمعیت علماء اسلام کے قائد  مولانا فضل الرحمٰں نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کی بات ہم نے بڑے دعوے کے ساتھ کی تھی ۔ اور حقائق سامنے آنے لگے ہیں۔ وہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر جے یو آئی کی رکنیت سازی مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری مرکزی ناظم انتخابات مولانا عطاء الحق درویش اور سیکرٹری اطلاعات اسلم غوری بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کہ  ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے جوں جوں وقت گزر رہا ہے اصل حقائق سامنے آرہے ہیں۔ عمران خان ہو یا ان کی قیادت میں پی ٹی آئی، ہم نے 10 سال سے زیادہ عرصہ ہوا، ان کے بارے میں جو قوم کو کہا تھا اور بڑے دعوے کے ساتھ ہم نے یہ بات کی تھی، حقائق تک پہنچ کر ہم نے یہ بات کی تھی کہ یہ ایک بیرونی ایجنٹ ہے، یہو دی لابی کے ساتھ اس کے رابطے ہیں اور ان رابطوں کے بہت سے حوالے ہمارے پاس تھے۔ مولانا نے کہا کہ  2018 کے الیکشن میں اسراائیل اور اس کی خفیہ ایجنسی مو ساد کی طرف سے، انڈیا اور اس کی خفیہ ایجنسی را کی طرف سے اور بعض عالمی قوتوں کی طرف سے  ان کی مالی مدد تک بھی کی گئی اور اس کے حق میں پروپیگنڈے بھی  کیے گئے، اس کے لیے آسمان کی قلابے ملانے لگے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس پروپیگنڈے کی  عالمی سطح پر، ملک کے میڈیا کی سطح پر ہواور اسٹیبلشمنٹ کی سطح پر ہو، ہم نے نہ کمپرومائز کیا نہ اپنے موقف سے ہٹے۔ جے یو آئی کے قائد نے کہا کہ  جب اقوام متحدہ میں اسراائیل نے پاکستان پر 75 سال کے بعد پہلی مرتبہ تنقید کی تھی  وہ ایک ناجائز تنقید تھی۔ پاکستان نے اس کو تسلیم نہیں کیا، اسراائیل نے ہمیں تسلیم نہیں کیا۔ پاکستان نے اپنے قیام سے پہلے سن 1940 کی قرارداد میں فلسطین کی سرزمین پر یہو دی بستیاں قائم کرنے کی مخالفت کی تھی اور فلسطینیوں کے حق کے لیے آواز بلند کی تھی یعنی قیام پاکستان کی جو بنیاد ہے اس میں فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کا موقف اور وہاں پر صہیو نیوں کے موقف کے خلاف پاکستان کا موقف یہ پاکستان کے اساس میں شامل ہے۔ بد قسمتی سے  پاکستان پر ایسے لوگ حکمران رہے جنہوں نے لندن الیکشن میں کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل جیسی تنظیم ک نمائندے کی حمایت کی۔ اور اس کی انتخابی مہم چلائی ۔ اور  آج امریکی کانگرس میں، اسراائیل فرینڈز کمیٹی کے ارکان برملا عمران خان کی حمایت کر رہے ہیں اور پاکستان کی اوپر تنقید کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو اس نے ایک سفید کاغذ لہرایا، اپنے آپ کو مظلوم بنایا،  اور چورن بیچنا شروع کیا  اس نے کہ امریکہ نے میرے خلاف سازش کی ہے، ایک سائفر کو اس نے خط کا نام دے دیااسے ایک سازش قرار دیدیا۔ آج اس کا اپنا پرنسپل سیکرٹری اعظم خان  بیان دے رہا ہے کہ سب ڈرامہ تھا، تو یہ بھی کہتا ہے کہ میں نے اس کو روکا بھی کہ یہ بات بنتی نہیں ہے اور پھر جو امریکہ کا مہرہ ہے پاکستان میں۔ یہ سارے حقائق اب حقائق ہیں ان کو جھٹلایا نہیں جا سکتا اور مزید انتظار کیجئے، حالات کیا کیا گل کھلاتا ہے، کیا حقائق سامنے لاتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی دستوری کمیٹی نے جمیعت کے دستور پر غور کیا ہےاور اس میں کچھ ترامیم تجویز کی اور ان ترامیم کی تائید مرکزی مجلس عاملہ نے کی ہے جسے  حتمی منظوری کے مرکزی مجلس شوری میں پیش کیا جائے گا جو 5 اگست کو طلب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے اور ہماری مجلس شوری پہلے بھی اس بات کا اعلان کر چکی ہے کہ ہم پورے ملک میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار لائیں گے، الیکشن لڑیں گے اور پھر اگر ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی تو پھر اس حوالے سے ہماری  ذیلی تنظیمیں  اپنے ماحول کے تحت ایڈجسٹمنٹ بھی کر سکیں گی،  انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی کی الیکشن کے لیے سے یکم محرم سے ہماری رکن سازی کا آغاز ہو رہا ہم پبلک میں جائیں گے، ہم کارکنوں میں جائیں گے اور ایک عمومی طور پر لوگوں کو دعوت دیں گے، اس قافلہ حق میں شامل ہونے کے لیے اس کے بعد تنظیم سازی کا مرحلہ شروع ہوگا۔ نئی رکن سازی کے لیے مولانا عطاء الحق  الیکشن کمشنر ہوں گے جو مرکزی رکن سازی کی نگرانی کریں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow

Editor Hello its Today's Pakistan