ضلع خیبر میں فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ، میجر عبداللہ جام شہادت نوش کر گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق 5 اور 6 جولائی کی درمیانی شب شاہ کس کے مقام پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا گیا۔

جولائی 6, 2023 - 17:01
جولائی 21, 2023 - 19:02
 0  25
ضلع خیبر میں فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ، میجر عبداللہ جام شہادت نوش کر گئے۔
میجر عبداللہ شہید (فائل فوٹو)

پشاور سے ملحقہ ضلع خیبر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے میجر جام شہادت نوش کر گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 جولائی کی درمیانی شب شاہ کس کے مقام پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا گیا۔

دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں میجر میاں عبداللّٰہ شاہ شہید ہو گئے۔

33 سالہ میجر میاں عبداللّٰہ شاہ شہید کا تعلق کوہاٹ سے ہے جو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں، ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow

Editor Hello its Today's Pakistan